جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک سکول متوسط طبقہ کیلئے بڑی سہولت ہے جہاں انتہائی مناسب فیس کیساتھ اعلی معیار کی تعلیم بہترین ماحول میں فراہم کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے دورہ کے دوران سکول پرنسپل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طالب علم کوایک جیسی توجہ دے کر ان کی اندرونی صلاحیتوں کونکھارنے اور ان کومعاشرے کابہترین شہری بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور تعلیمی معیارپر اطمینان کا اظہارکیا۔