پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرأ دوبارہ شروع

برمنگھم: پاکستان قونصلیٹ برمنگھم سے بروز جمعرات مورخہ 25 جنوری سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجرا ء دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پاسپورٹ مشین گزشتہ تقریبا چار ہفتوں سے خراب تھی جس کی وجہ سے برٹش پاکستانیوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔

قونصلر جنرل پاکستان سردار عدنان رشید اور وائس قونصلر بختاور میر کا گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمشنر لنڈن ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر پاسپورٹ مشین کے پرزہ جات منگوا کر ہنگامی طور پر مرمت کردی گئی ہے۔ اب معمول کے مطابق پاسپورٹ کا اجراء برمنگھم سے دوبارہ شروع کردیاگیا ہے۔ برمنگھم مڈلینڈ کا شمار چونکہ وسطی برطانیہ میں ہوتا ہے اور یہاں پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بھی زیادہ آباد ہے اس لیے برمنگھم قونصل خانہ پر کام کا دباؤ بھی خاصا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب حج کی وجہ سے برٹش پاکستانیوں کی کثیر تعداد پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کی خدمات کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button