مرکزی قبرستان کی چار دیواری جلد مکمل کرکے جگہ کو قابل استعمال بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: مرکزی قبرستان کی چار دیواری جلد مکمل کرکے جگہ کو قابل استعمال بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اہم مسئلہ حل ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات مرکزی قبرستان میں شامل کی گئی 12 کنال اراضی پر چار دیواری کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے سماجی شخصیات چوہدری فرحت ضیاء کے ساتھ قبرستان کی چار دیواری، بھرتی اور جگہ کو لیول کرنے کے کام کا مشاہدہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سماجی شخصیات کی جانب سے شہر کے اس اہم مسئلہ کی نشاندھی اور رقبہ مختص کروانے کے بعد تعمیراتی کام میں تعاون پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button