جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں 4 دسمبر کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے جہلم سرکل میں بوجہ سسٹم مرمت 4 دسمبر بروز پیر کو عارضی طور پر بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

اتوار کو اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس آئیسکو ریجن کے جہلم سرکل کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

4 دسمبر بروز پیر کو صبح 9 بجے تا دن 2 بجے تک جہلم سرکل،اجمل شہید، گھرمالہ، چھپراں،شمس آباد،اکرم شہید، ایم ریاض شہید،کیپٹن نثار شہید،بھگوال،چکیام،نیو سنگھوئی، دینہ سٹی، سوہاوہ کچہری فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button