سوہاوہ میں صفائی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن

سوہاوہ: انچارج سینٹری ورکرز اور سی او ایم سی کا شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن جاری، شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے ارد گرد خالی پلاٹ کی بجائے ڈیمپنگ پوائنٹ پر کوڑا پھینکے ۔

سی او ایم سی اور انچارج سینٹری ورکرز کی میونسپل کمیٹی کی حدود میں انہتائی کم وسائل کے باوجود صفائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں لیکن شہریوں کی طرف سے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔ میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے پاس وسائل کا فقدان ہے اس کے باوجود عملہ دستیاب وسائل میں صفائی کے لیے متحرک رہتا ہے۔

شہریوں نے سی او ایم سی سے مطالبہ کیا ہے کہ خالی پلاٹس کے مالکان کو سختی سے وارننگ دی جائے کہ وہ اپنے پلاٹس میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، شہر کے گلی محلوں میں خالی پلاٹس میں کوڑا جمع ہونے سے اہل محلہ کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button