ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بن رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس، ریسکیو 1122، آر ٹی اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ کی بندش، ایکسل لوڈ کو یقینی بنانے، سکولوں اور کالجوں میں محتاط ڈرائیونگ بارے آگاہی پروگرام منعقد کرنے بارے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

ڈی سی جہلم نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ روڈ ٹریفک حادثات میں کمی کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button