اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا ایکشن، دریائے جہلم کی پٹی پر واقع 18 کرش پلانٹس سیل، بجلی کے کنکشن منقطع

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اظہار حسین اور پو لیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہو ئے دریائے جہلم کی پٹی پر واقع 18 غیر قانو نی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا اور ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے، واپڈا کی مدد سے لگے تمام بجلی کے کھمبے بھی ہٹا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ اور گر د و نواح میں غیر قانو نی کر ش پلانٹس کے خلاف ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحو لیات اظہار حسین نے پولیس کے ہمراہ کار وائی کرتے ہو ئے 18غیر قانو نی کرش پلانٹس کو سیل کر دیا اور ان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر کے واپڈا کی مدد سے لگے تمام بجلی کے کھمبے بھی ہٹا دیئے۔
یاد رہے کہ عرصہ دراز سے غیر قانو نی کرش پلانٹس چل رہے تھے ، متعدد بار شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر متعلقہ احکام کو ان کے خلاف کارروائی کے لئے درخواستیں دے رکھی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانو نی کرش پلانٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں، سیل ہونے والے کرش پلانٹس پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ کسی بھی غیر قانونی طریقے سے بجلی کی سپلائی بحال کر کہ دوبارہ کام نہ شروع کر سکیں، انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کرش پلانٹس مالکان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔