دینہ
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرنگرانی ضلع کی تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل دینہ میں منعقدہ کچہری کی صدارت کی اور آنے والے سائلین سے مسائل دریافت کی اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ضلع کی تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرصدارت ریونیو کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں لوگوں کو روز مرہ کے معاملات وراثتی انتقالات، فرد و رجسٹریشن،ناجائز قبضہ، ڈومیسائل کے حصول کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔
عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے لے کر ریونیو افسران سمیت پٹواری تک ایک چھت تلے موجود ہیں۔