دینہاہم خبریں

موٹروے پولیس نے دینہ کے رہائشی لاپتہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا

دینہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے لاپتہ بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 7 سرائے عالمگیر کے افسران انسپکٹر احتشام الرحمٰن اور سب انسپکٹر ثقلین ساجد کو معمول کی پٹرولنگ کے دوران مجاہد آباد کے قریب ایک بچہ ملا جس کی عمر پانچ سال اور نام پوچھنے پر محمد عیسیٰ ولد محمد مسعود سکنہ دینہ بتایا۔

مزید پوچھنے پر بچے نے بتایا کہ وہ الحاج بیکری کے قریب دینہ کا رہائشی ہے وہ اپنے والد کا صحیح نام نہیں بتا سکا لیکن اس نے بتایا اس کا والد واپڈا میں میٹر چیکر ہیں۔

واپڈا کے لائن سپرنٹنڈنٹ دینہ محمد شریف سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملازم کا بچہ ہے، لائن سپرنٹنڈنٹ دینہ کی مدد سے بچے کے والد سے رابطہ کیا اور مقامی پولیس کے ایس ایچ او کی موجودگی میں بچے کو والد کے حوالے کر دیا۔

لاپتہ بچے کہ مل جانے پر والدین نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button