پنڈدادنخان

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا احسن اقدام، فوری فرسٹ ایڈ کیلئے عملہ کو موٹر بائیک فراہم کر دی گئیں

پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 کا احسن اقدام، تنگ گلیوں اور محلوں میں فوری فرسٹ ایڈ مہیا کرنے کے لئے 1122 ر یسکیو عملہ کو موٹر بائیک مہیا کر دی گئیں جو کسی ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ رسپانڈ کے طور پر کام کریں گے ، بلاشبہ ریسکیو موٹر بائیک سروس سے شہریوں کو جلد اور فوری ایمرجنسی سروس مہیا ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

تفصیلا ت کے مطابق ضلع جہلم میں ریسکیو اسٹیشن جہلم پر موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف نے فیتہ کاٹ کر ریسکیو موٹر بائیک سروس کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے موٹر بائیک سروس کے متعلق بریفننگ دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ بلاشبہ ریسکیو موٹر بائیک سروس سے شہریوں کو جلد اور فوری ایمرجنسی سروس مہیا ہو گی اور بالخصوص تنگ گلیوں اور محلوں میں فرسٹ ایڈ کی سروس مہیا ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button