جہلماہم خبریں

سول ہسپتال جہلم کی نرس کی من مانیاں عروج پر، مریضہ کو ادویات نہ ملنے پر حالت بگڑ گئی

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرس کی من مانیاں عروج پر، فی میل سرجیکل وارڈ میں داخل مریضوں سے نارواں سلوک، مریضہ کو ادویات نہ دینے کی وجہ سے خاتون کی حالت بگڑ گئی، ڈاکٹر ساجد ڈوگہ کا نرس سے اظہار برہمی، نرس وارڈ میں پیزہ اور برگر پارٹی کرتی رہی ہماری مریضہ کو کہنے کے باوجود دوائی نہ دی گئی۔ میاں ساجد لطیف

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی فی میل سرجیکل وارڈ میں تعینات سٹاف نرس امبر سلطانہ مریضوں کی دیکھ بھال کی بجائے وارڈ میں برگر پارٹی کرتی رہی، خاتون مریضہ کو دوائی نہ دینے کی وجہ سے اسکی حالت بگڑ گئی۔

خاتون مریضہ کے بیٹے میاں ساجد لطیف کا کہنا ہے کہ امبر سلطانہ جو کہ فی میل سرجیکل وارڈ میں تعینات ہیں انہوں نے وارڈ میں اپنا الگ ہی قانون متعارف کروا رکھا ہے وارڈ کے مریضوں سے ناروا سلوک روا رکھتی ہیں۔

میاں ساجد لطیف کے مطابق کہ وہ اپنی والدہ کی دیکھ بھال کے لیے وارڈ میں تھا میں نے متعدد مرتبہ امبر سلطانہ کو کہا کہ میری والدہ کو میڈیسن دے دیں تو وہ اپنی دوسری سٹاف نرس کے ساتھ پیزہ اور برگر پارٹی کرتی رہی لیکن والدہ کو میڈیسن دینے کی بجائے ان کی فائل کے اوپر سب اچھا رپورٹ کردیا۔

جب اس بات کا علم متعلقہ ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ کو ہوا تو انہوں نے سٹاف نرس سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرزنش کی۔

میاں ساجد لطیف کا کہنا ہے کہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور ایم ایس شعیب کیانی کو تحریری درخواست دائر کروں گا تا کہ غفلت کے مرتکب نرس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button