جہلماہم خبریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کے نئے بحران کا اندیشہ سر اٹھانے لگا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں آٹے کے نئے بحران کا اندیشہ سر اٹھانے لگا۔

مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں 27 سو روپے فی من اور 6 ہزار 800 روپے فی 100 کلو گرام کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ ہفتے 6 ہزار 200 روپے تھی جس کے نتیجے میں مختلف اقسام کے آٹے کی قیمتوں میں 6 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہو گیا ہے ، بازار میں باریک آٹا75 روپے فی کلو اور چکی آٹا80 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت سبسڈی دے کر جو گندم 4 ہزار 875 روپے فی 100 کلو گرام کے حساب سے دیتی ہے وہ مختلف راستوں سے افغانستان سمگل کر دی جاتی ہے ، فلور ملز مالکان نے آئندہ فصل کی خریداری کرکے سٹاک کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ کسان سے سستی گندم خرید کر بڑے پیمانے پر سٹاک کی جائیگی اور جب کسان فصل فروخت کر چکا ہوگاتو قیمتیں بڑھا دی جائیں گی، آئندہ فصل آنے پر آٹا مل مالکان زیادہ سے زیادہ سٹاک کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ، تاکہ زیادہ منافع حاصل کیا جا سکے ، ایک اندازے کے مطابق 2022 کی فصل گندم کی قیمت 28 سو روپے فی من تک جائے گی۔

عوام الناس نے حکومت سے صورتِ حال کا نوٹس لینے اور گندم کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button