جہلم

صفائی مہم کے سلسلہ میں وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی زیر قیادت واک کا انعقاد

جہلم: وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ جہلم محمد احمد شیخ کی زیر قیادت واک بسلسلہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر شیخ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، جہلم کینٹ کو مزید صاف بنانے کیلئے نئے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شامل ہے، ہر گھر میں مختلف قسم کے ویسٹ کیلئے تین رنگوں کے پلاسٹک بیگ مہیا کئے جائیں گے۔

جہلم کینٹ کو مزید صاف بنانے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں کینٹ کے رہائشیوں نے واک میں شرکت کی اور صفائی مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button