جہلماہم خبریں

جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 3 موٹرسائیکل سوار زخمی

جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 3 موٹرسائیکل سوار زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ کے قریب جی ٹی روڈ پر دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 20 سالہ اسامہ ولد شہباز سکنہ فضل آباد جہلم، 17 سالہ منیر ولد قاسم سکنہ بگہ سعیلہ جہلم اور 19 سالہ علی ولد احمد علی سکنہ جادہ جہلم شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جہلم کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button