جہلم

ضلع جہلم کی محرومیوں کے خاتمے میں فواد چوہدری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ چوہدری رضوان منور

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرفواد حسین چوہدری جیسے با صلاحیت زہین افراد صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ضلع جہلم کی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں فواد چوہدری جیسے ہمدرد خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی راہنماء ملے ، ضلع جہلم کی محرومیوں کے خاتمے میں فواد چوہدری نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری رضوان منورنے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 60 اور 61 میں چوہدری فواد حسین نے کروڑوں اربوں روپے کے فنڈز منظور کروائے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میں پائی جانے والی خداداد صلاحیتوں کی بدولت یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو ایک اچھے سیاست دان میں ہونی چاہیے، فواد چوہدری جیسے ہونہار، زہین اور قابل سیاست دان ضلع جہلم کا قیمتی سرمایہ ہیںضلع جہلم کے عوام انتہائی خوش قسمت ہیں کہ فواد چوہدری جیسے دلیر بہادر لیڈر نے ضلع جہلم کا نام دنیاء میں متعارف کروایا۔

چوہدری رضوان منور نے کہا کہ چوہدری فواد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے دونوں بھائی چوہدری فیصل فرید اور فراز حسین چوہدری اپنے اپنے علاقوں میں علاقہ مکینوں کی خوشی غمی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں ، جس کیوجہ سے حلقہ کے عوام لدھڑ خاندان سے بے پنا ہ محبت کرتے ہیں۔

چوہدری رضوان منور نے کہا کہ جہلم لِلہ 2 رویہ سڑک کی تعمیر کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی جبکہ جلالپور شریف کندوال نہر کی تعمیر کے بعد بنجر زمینیں سونا اگلیں گی، انہوں نے کہا کہ تحصیل جہلم کے درجنوں دیہات جو کہ بجلی کے کم وولٹیج کیوجہ سے سخت پریشان تھے ، سابق وفاقی وزیر نے کھائی کوٹلی گریڈ اسٹیشن تعمیر کروا کے ہزاروں صارفین بجلی کی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹوبہ اور جہلم ٹراما سینٹر جو کہ دونوں عمارتیں تعمیر کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں کے فعال ہونے کے بعد مریضوں کو دوسرے اضلاع اور بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی بجائے مقامی ٹراما سینٹرز میں ہر قسم کا علاج معالجہ ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ فواد حسین چوہدری ، فیصل فرید چوہدری ، اور فراز حسین چوہدری حلقہ کے عوام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، جس کیوجہ سے ضلع جہلم کے عوام لدھڑ خاندان کو دل و جان سے چاہتے ہیں۔ جب بھی الیکشن ہوں گے، لدھڑ خاندان حسب سابق روایت قومی اور صوبائی نشستیں جیت کر عمران خان کو تحفے کے طور پر پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button