جہلم

جہلم میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی 2 نمبر ڈبہ پیک دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش فراہم کرنے میں بری طرح ناکام، شہر اور گردونواح میں ڈبہ پیک دودھ کی درجنوں اقسام کی فروخت جاری، شہری اصل اور نقل کی پہنچان کرنے میں ناکام، بااثر دکانداروں نے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی سرپرستی میں 2 نمبر اشیاء کی فروخت شروع کر دی، شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی 2 نمبر ڈبہ پیک دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں ناقص وغیر معیاری ڈبہ پیک دودھ کی فروخت جاری ہے جس کے استعمال سے بزرگ شہریوں سمیت چھوٹے چھوٹے معصوم بچے مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکاندار سادہ لوح افراد کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے دودھ کی فروخت کرکے بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص و غیر معیاری ڈبہ پیک دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے تا کہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button