جہلم

حکمرانوں کی بے حسی، ایک بار پھر ہزاروں اساتذہ اور اے ای اوز کو سڑکوں پر لے آئی

جہلم: حکمرانوں کی بے حسی اور بیوروکریسی کی سست روی، ایک بار پھر پنجاب بھر کے 14 ہزارسے زائد کنٹریکٹ پرکام کرنے والے مرد و خواتین سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکو احتجاجی مظاہرے کے لیے سڑکوں پر لے آئی۔

گزشتہ 9سال سے مستقلی کا انتظار کرنے والے یہ ہزاروں اساتذہ اور آفیسرز 2 دسمبر پریس کلب لاہور سے سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی رہائش زمان پارک لاہور تک احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے اور پھر وہیں دھرنا دیں گے جو کہ اس یک نکاتی مطالبے کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

جہلم سے مردوخواتین ایس ایس ای اساتذہ اور AEOs کا ایک بڑا قافلہ ضلعی فوکل پرسن احسان الٰہی شاکر کی قیادت میں اس احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں شرکت کرے گا۔

احسان الٰہی شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں بار بار حکومت کی تبدیلی اور بیوروکریسی کی سست روی کی وجہ سے وہ اساتذہ اور افسران جنہیں 3سالہ کنٹریکٹ سروس کے بعد مستقل کر دیا جاناچاہیے تھا وہ 9 سال کے بعد بھی کنٹریکٹ ہی پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور بیوروکریٹس نے ہمیں بہت زیادہ مایوس کیا۔اس لیے یہ ہزاروں معمار قوم آج مجبوراََ سڑکو ں پر اپنے جائز حق کے لیے احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button