دینہ

دینہ میں نشئی نشہ پورا کرنے کیلئے مین بازار کے نالوں کے ڈھکن اکھاڑ کر لے گئے

دینہ: رات کی تاریکی میں نشئیوں نے نشہ پورا کرنے کے لیے مین بازار کے نالوں کے ڈھکن اکھاڑ کر لے گئے، صبح دوکاندار آئے تو دیکھا نالوں کے ڈھکن غائب تھے ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نشئیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں نشئیوں نے اپنے نشے کی خاطر مین بازار دینہ میں نالوں کے ڈھکن اکھاڑ کر لے گئے، دوکاندار صبح جب آئے تو دیکھا کہ نالوں کے ڈھکن غائب تھے ، دوکانداروں کے مطابق یہ سلسلہ کافی دنوں سے جاری تھا ، مین بازار کے نالوں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث عوام کے لیے مشکلات بن گئی۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ نشئیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور غائب ہونے والے ڈھکنوں کو دوبارہ لگایا جائے تاکہ راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا نہ ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button