جہلم

آئیسکو سب ڈویژن جہلم کے افسران کی نااہلی، صارفین کو جرمانے کے ساتھ بل ادا کرنا پڑ گئے

جہلم: آئیسکو سرکل اربن سب ڈویژن کے افسران کی نااہلی صارفین کو جرمانے کے ساتھ بل ادا کرنا پڑے، اربن سب ڈویژن میں جنگل کا قانون نافذ، صارفین سراپا احتجاج، آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن کے متعلقہ ذمہ داران کی نااہلی کی وجہ سے گزشتہ ماہ ستمبر کے بلوں پر ادائیگی کی تاریخ 27 ستمبر درج کی گئی جبکہ صارفین بجلی کو بلوں کی وصولی 29 ستمبر کوئی ہوئی جس کی وجہ سے سینکڑوں صارفین نے اربن سب ڈویژن کے متعلقہ افسران کی نااہلی کا خمیازہ بھگتے ہوئے جرمانے کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اربن سب ڈویژن میں ناتجربہ کار افسران و عملہ تعینات ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو بروقت بلوں کی ترسیل نہیں ہوتی جس کیوجہ سے اربن سب ڈویژن کے ذمہ داران کی نااہلی کا خمیازہ بھی صارفین کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

صارفین نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے مطالبہ کیاہے کہ بلوں کی تاخیر سے ترسیل کی انکوائری کروائی جائے اور اس نااہلی میں ملوث افسران و اہلکاروں کو ضلع بدر کیا جائے اور صارفین سے وصول کیا جانے والا جرمانہ رواں ماہ کے بلوں سے منہا کیا جائے تا کہ واپڈا صارفین کو ریلیف مل سکے۔

موقف جاننے کے لئے بلنگ سیکشن کے انچارج رانا رؤف سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو اہلکار بجلی کے بل تقسیم کرتا ہے بغیر اجازت بل ساتھ لیکر گھر چلا گیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری اربن سب ڈویژن کے ایس ڈی او پر عائد ہوتی ہے، ہمارا بلوں کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button