جہلم

ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم، جیت کا سہرا سٹی یونٹی گروپ کے سر سجے گا۔ شیخ واحد گو گا

جہلم: شیخ واحد گوگا نے کہا کہ ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم کے الیکشن میں جیت کا سہراسٹی یو نٹی گروپ کے سر سجے گا ۔تاریخ گوا ہ ہے کہ الیکشن میں ڈیلرز نے ہمارے گروپ کو ووٹ دے کر کا میاب بنایا اور میں صدر منتخب ہوا۔

سابق صدرڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہا ؤسنگ جہلم شیخ واحد گوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیلر ز ہمارے گروپ پر اعتماد کر تے ہیں کیونکہ ہم نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی بلکہ ان کے مسا ئل کے حل کے لئے تگ و دو کر تے رہے۔ مجھے یقین ہے کہ آئندہ بھی ہمارے گروپ کو کا میا بی حا صل ہو گی اور ڈیلر کے ساتھ مشاورت سے مسائل کے حل سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹی یونٹی گروپ کے تمام ارکان متحد ہو کر الیکشن میں اپنی جیت کو یقینی بنا نے میں مصروف عمل ہیں یہ اتحاد ہی ہماری پہچان ہے اور اسی اتحاد کو مد نظر رکھتے ہو ئے ہمارے گروپ کو ڈیلرز کی سپورٹ حا صل ہے کیونکہ اتحاد کے بغیر کا میا بی اور مسائل کا حل ممکن ہی نہیں ہے۔ ڈیلرز بھائیوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہا نی کرائی ہے جس پر میںان کا شکریہ ادا کر تا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button