اسسٹنٹ کمشنر حاکم خان کا سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حاکم خان نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، پھلوں اور سبزیوں بالخصوص ٹماٹر، پیاز اور آلو کی نیلامی کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں نیلامی کروائی، اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے اشیاء کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ حکام کی نگرانی میں نیلامی کے عمل کو مکمل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا مقصد مارکیٹوں میں سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔