ڈومیلی

ماسٹر ظفراقبال ریٹائر ہو گئے، گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈومیلی کے علاقہ بھوجوموڑہ گورنمنٹ پرائمری سکول میں ماسٹر راجہ ظفراقبال کی ریٹائرمنٹ اور کچھ اساتذہ کی بڑاگواہ مرکز سے دیگر سے ٹرانسفر کے موقع پر الودعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا، اس پارٹی میں بڑاگواہ مرکز میں شامل تمام پرائمری سکول کے اساتذہ اکرام نے شرکت کی۔

تمام اساتذہ اکرام کا بھوجوموڑہ سکول پہنچنے پر ہیڈماسٹر آصف محمود اور جملہ اسٹاف نے شاندار استقبال کیا۔سکول کے بچوں نے پھول نچاورکئے، ماسٹر ظفراقبال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا، پارٹی کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔

اس موقع پر ہیڈماسٹر آصف محمود نے آنے والے تمام اساتذہ اکرام کا شکریہ اداکیا۔ مزید کہاکہ کھانے پینے کا نام ہی ہے ایک ساتھ جمع ہوناگپ شپ ہوتی اور مزید کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ماسٹر ظفراقبال کا 32سالہ دورکبھی واپس نہیں آئے گااور ان کی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

اختتام پر ماسٹر اقبال کو گفٹس بھی پیش کئے گئے جن میں ترجمہ کیساتھ قرآن پاک، جائے نماز سمیت دیگر چیزیں شامل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button