جہلم

جہلم شہر اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش

جہلم: شہر و گردونواح میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، انتظامیہ خاموش، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہاہے، مختلف علاقوں میں مرغی کا گوشت 275 سے 300روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولٹری انتظامیہ نے شادیوں کا سیزن شروع ہونے کے باعث مرغی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث غریب طبقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہے ، مرغی کا گوشت بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے ، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کے نرخ نامے چیک کرنے والی کوئی اتھارٹی بھی موجود نہ ہے جس کیوجہ سے دکانداروں نے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں۔

عوامی، سماجی ، رفاعی ، فلاحی حلقوں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ضلع بھر میں یکساں نرخ مقرر کئے جائیں اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مرغی کا گوشت خرید کا استعمال کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button