جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان سمیت مجرم اشتہاری گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان محمد ارشد ولد محمد رشید ساکن ضلع قصور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس، شہریار خان ولد محمد شریف ساکن ضلع کوہاٹ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد، بشارت احمد ولد محمد انار ساکن ضلع منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ راونڈز برآمد اور فیصل شہزاد ولد اورنگزیب ساکن رجروڑ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 45 عدد راونڈز رائفل 323 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ نمبر 331/22 بجرم 489ایف ت پ میں کارروائی کرتے ہوئے کیٹیگری بی کا اشتہاری مجرم محمد عثمان ولد محمد عابد ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلی جنس کے ذریعے گرفتار کر لیا۔