
دینہ: چوہدری زاہد اختر کا شمار ان نظریاتی، محنتی ورکرز میں ہوتا ہے جو ہر وقت اپنی جماعت کے لئے سرگرم عمل رہتے ہیں۔
چوہدری زاہد اختر کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے اپو زیشن اور اپنے دور اقتدار میں ضلعی صدارت کا قلمدان ان کو سونپا۔ جہلم کی تاریخ گواہ ہے کہ چوہدری زاہد اختر نے پورے ضلع میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کی اور ضلع کے ہر گھر میں پی ٹی آئی کا پیغام پہنچایا۔
کو ئی دوسری رائے نہیں ہے کہ جہلم میں پی ٹی آئی کا مورال بلند کر نے میں چوہدری زاہد اختر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود انھوں نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی اور پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کیا اور اسی محبت اور لگن کے ساتھ پارٹی کا کام کر تے رہے۔
ایک سروے میں این اے 60 کی کثیر عوام نے آنے والے عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز اور پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر چوہدری زاہد اختر کوفیورٹ ترین امیدوار قرار دیا ہے، ان کی پارٹی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور گراس روٹ لیول پر ورکرز ان سے دلی پیار کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جا کر ان کی نمائندگی کریں۔
حلقہ این اے 60 اور سوشل میڈیا پر ان دنوں چوہدری زاہد اختر کی دھوم ہے، این اے 60 جہلم پی ٹی آئی کے سابق صدر چوہدری زاہداختر اپنی طلسماتی محسورکن شخصیت کے باعث سوشل میڈیاء پر نوجوان نسل کے دلوں میں گھر کر گئے اپنے حلقے میں ہر غمی خوشی، کھیل کا میدان ہو یا کوئی کوئی مذہبی تقریب ہو ہر جگہ ہروقت موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ این اے 60 کے رہنے والے ان کو اپنا رہنما مانتے ہیں۔
نوجوانوں کی دلی خواہش اور عمران خان سے مطالبہ ہے کہ اس الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ صرف اورصرف چوہدری زاہد اختر کو جاری کیا جاے اور نوجوانوں کادعوی ٰہے کہ اگر ٹکٹ چوہدری زاہد اختر کو ملا تو ان کے مقابلے کے لیے دوسری پارٹیاں مشکل میں پڑ جائے گی کیونکہ چوہدری زاہد اختر پچھلے کئی سال سے نہ صرف اپنے حلقے بلکہ پورے ضلع جہلم میں بلاتفریق عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ این اے 60 کے نوجوان چوہدری زاہد اختر کو این اے 60 کی مشکلات کا حل سمجھتے ہیں۔