جہلماہم خبریں

سال2022؛ جہلم پولیس نے 18 گینگ گرفتار کر کے 17 کروڑ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا

جہلم: جہلم پولیس نے رواں برس 18 خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے 17 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا، پچھلے سال 2021ء کی نسبت 2022ء کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا، سال 2022 میں قتل کی 46 اور اقدام قتل 102 وارداتیں جبکہ ڈکیتی راہزنی کی 82 وارداتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے سال 2021ء کی نسبت 2022ء کے دوران ضلع بھر میں جرائم کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہواہے، سال 2022 میں قتل کی 46 اور اقدام قتل کی 102 وارداتیں ہوئیں جبکہ ڈکیتی راہزنی کی 82 وارداتیں ہوئیں ، پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 خطرناک ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان سے 17 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

اگر منشیات کے حوالے سے بات کی جائے تو سال 2022ء میں 685 مقدمات درج ہوئے ملزمان سے 183 کلو چرس 28 کلو گرام ہیروئن ، ڈیڑھ کلو آئس اور شراب کی 4 ہزار بوتلیں برآمد کی گئیں ،سال 2022 میں اسلحہ کے 475 مقدمات درج ہوئے، ملزمان سے 35 عدد کلاشنکوف 48 را ئفلیں 55 بندوقین 7 ریوالور اور 328 عدد پستول برآمد ہوئے۔

اگر اشتہاری ملزمان کی بات کی جائے تو سال 2022 میں 1198 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا سال 2022 میں قتل ڈکیتی چوری راہزنی سمیت دیگر جرائم میں غیرمعمولی ا ضافہ ہوا ہے جو کہ 2021 کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد نے ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ بھی ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رکھے گی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس کے فرض شناس ، جوان خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button