جہلم

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو میں شاندار سلور جوبلی تقریب کا انعقاد

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سلور جوبلی تقریبات گزشتہ روایات کی طرح اس سال بھی شاندار طریقہ سے منائی گئی۔

سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کے تمام دفاتر میں مختلف تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 25 ویں سالانہ رائزنگ ڈے کا آغاز سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو سیکٹر آفس جہلم میں قرآن خوانی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سٹاف کے لیے خصوصی صفات دعاؤں سے کیا گیا اور محکمہ کے شہداء کی مغفرت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سیکٹر آفس اور تمام بیٹ ہائے میں پرچم کشائی کی رسم ادا کی گئی اور جنرل سلامی دی گئی۔سیکٹر آفس میں ہونے والی تقریب میں سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی بیٹ کمانڈرز اور افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی انتھک محنت اور لگن سے اس ادارے کی بہتری اور عزت میں اضافے کے لئے کام کریں گے۔ جس کا بیچ 26 نومبر 1997 کو بویا گیا تھا۔جو اب ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اور جس کے سائے سے ہزاروں لوگ فیض یاب ہو رہے ہیں۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سلور جوبلی تقریبات کی مناسبت سے سیکٹر ہذا کہ تمام دفاتر میں کیک کٹنگ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ٹول پلازہ جات پر خصوصی سٹال لگائے گئے سڑک استعمال کنندگان میں گفٹ ہیمپر اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔اور گاڑیوں میں اسٹیکر چسپاں کئے گئے۔

علاوہ ازیں تمام ٹول پلازہ جات اور دفاتر میں اس دن کی مناسبت سے بینرز آویزاں کیے گئے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ سیون میں ایس پی سجاد حسین بھٹی سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی سالانہ رائزنگ ڈے کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔

پرچم کشائی کی خصوصی تقریب سیکٹر آفس این فائیو نارتھ ٹو جہلم میں منعقد کی گئی۔ جس میں سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی بیٹ کمانڈر سرائے عالمگیر اور سیکٹر آفس و بیٹ کے کثیر تعداد میں افسران و ملازمان نے شرکت کی۔سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی نے شہداء کی فیملیز میں گفٹ تقسیم کیے۔

ٹول پلازہ جہلم میں خصوصی سٹال لگایا گیا اور سڑک استعمال کنندہ گان کو گفٹ تقسیم کیے گئے، پمفلٹ اور اسٹیکرز بی چسپاں کئے گئے۔ جس کو سڑک استعمال کنندگان نے سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اسی طرح لگن اور محنت سے کام کرے گی۔ ایس پی سجاد حسین بھٹی نے فلیگ مارچ میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی لنچ میں شرکت کی۔

ایس پی سجاد حسین بھٹی سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ ایمانداری خوش اخلاقی سے روڈ یوزر کو بروقت مدد فراہم کریں گے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے 25th Annual Raising Day کے سلسلے میں گورنمنٹ ایلمنٹری ہائی سکول چکوہا میں روڈ سیفٹی سمینار کا انعقاد کیا۔ جس میں سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم سے موبائل ایجوکیشن یونٹ کے آفسیر انسپکٹر ابرار اسحاق طلباء کو روڈ سیفٹی اور آسان اور محفوظ سفر کے لیے احتیاطی تدابیر پر بریفنگ دی۔

طلباء کو ہیلمٹ اور موٹرسائیکل سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں گئی۔ سڑک کو محفوظ طریقے سے کراس کرنے کی عملی تربیت دی گئی۔ سمینار کے بعد طلباء کے درمیان روڈ سیفٹی سے متعلق کوئز مقابلے کا انعقاد کروایا گیا۔ جس میں طلباء سے روڈ سیفٹی سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button