جہلم
جہلم شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

جہلم: شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے عملے کی مبینہ غفلت کی وجہ سے شہر کے گلی، محلوں، بازاروں اور قصابوں کی دکانوں اور پھٹوں کے گرد آوارہ کتوں کے غول نظر آتے ہیں جبکہ کتوں کے کاٹنے سے متعدد شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں اور یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ دیہاتی علاقوں کے افراد کتوں کو تلف کرنے کی بجائے انہیں بوریوں اور تھیلوں میں بند کر کے شہری علاقوں میں چھوڑ جاتے ہیں۔
آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں اور رات کے اوقات میں اندھیرا ہونے کیوجہ سے کتے اچانک گلیوں، بازاروں سے گزرنے والے شہریوں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔
شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔