الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کئیر پروگرام کے زیر کفالت یتیم بچوں کے ساتھ ایک گرینڈ لنچ کا اہتمام

جہلم: نجی میرج ہال جہلم میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آرفن کئیر پروگرام کے زیر کفالت یتیم بچوں کے ساتھ ایک گرینڈ لنچ کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے۔
تقریب میں جماعت اسلامی ضلع جہلم کے امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ، انجمن تاجران کے صدر ملک اقبال اور الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اظہر اقبال ڈار کے علاوہ ڈاکٹرز، وکلاء، پروفیسرز، تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے خطاب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی رفاعی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے خاص طور پر آرفن کئیر پروگرام کو اہم قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے مہمانان گرامی میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں اور زیر کفالت مہمان بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔