جہلماہم خبریں

لانگ مارچ؛ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔ چوہدری ظفر اقبال

جہلم: ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امپورٹڈ حکومت کو بہا کر لے جائے گا، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، لانگ مارچ انقلاب کی شکل اختیار کر ے گا اب ملک میں حقیقی تبدیلی آکرہی رہے گی جو عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے نواحی علاقوں سے آنے والے پی ٹی آئی کے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا تاریخی استقبال کرنے کے کے لیے پی ٹی آئی مقامی قیادت متحرک ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اب کسی صورت کر پٹ مافیا کو ملک پر مسلط نہیں ہو نے دیں گے، باشعور عوام عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، آزادی مارچ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شامل ہوگا۔ ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں کی نیند یں اُڑ چکی ہیں عمران خان ہی عوام کے خیرخواہ اور حقیقی لیڈر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button