دینہ

مہر عمران رشید کی قیادت میں کرکٹرز کے وفد کی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور فراز چوہدری سے ملاقات

دینہ: سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ جہلم مہر عمران رشید کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور جنرل سیکر ٹری ضلع جہلم تحریک انصاف فراز چو ہدری سے کر کٹ کھلاڑیوں کی وفد کی ملاقات ، ڈسٹرکٹ جہلم کے گراؤنڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کیے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈسٹرکٹ کر کٹ کلب جہلم مہر عمران رشید کی قیادت میں ضلع جہلم کے نوجوان کھلاڑیوں کی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکر ٹری تحریک انصاف فراز چو ہدری سے ملاقات کی ، کھلاڑیوں کے وفد میں مرزا شفقت ، خبیب بٹ ، شیراز احمد ، اویس خان ، سہیل انور ، حماد شاہ ، اقرار حسین اورنجم الحسن نے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ملاقات کے دوران کھلاڑیوں سے ڈسٹرکٹ جہلم کے گراؤنڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے مسائل سنے اور نوجوان کھلاڑیوںنے کھیلوں کے میدانوں میں جدید سہولتوں کی کمی کو پورا کرنے کی درخواست کی جس پر ڈی سی جہلم نے متعلقہ سپورٹس آفیسر کو ایک ہفتے کے اندر تمام سہولتیں مکمل کر کے رپو رٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور فراز چو ہدری کی کاوشوں کو سراہا اور فراز چوہدری نے کھلاڑیوں کے کسی بھی قسم کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، ضلع جہلم کے کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button