پنڈدادنخاناہم خبریں

محکمہ ہیلتھ کی نااہلی، آر ایچ سی لِلہ ٹاؤن میں ریٹائر پولیس آفیسر آکسیجن نہ ملنے سے جاں بحق

پنڈدادنخان: محکمہ ہیلتھ پنڈدادنخان کی نااہلی، آر ایچ سی لِلہ ٹاؤن بنیادی سہولیات سے محروم، ریٹائرڈ پولیس آفیسر آکسیجن نہ ملنے سے وفات پا گیا، عملہ کی بے حسی کے باعث ریفر بھی نہ کیا گیا، تحصیل پنڈدادنخان میں سرکاری ہسپتال تجربہ گاہ بن گئے،سرکاری ڈاکٹر ز ہسپتالوں کی بجائے اپنے اپنے پرائیوٹ کلینکس پر زیادہ توجہ دینے لگے، ریٹائرڈ پولیس افسر کا والد بیٹے کی موٹ پر غم سے نڈھال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ا یم پی اے حلقہ پی پی27 حاجی ناصر محمود للِہ کے آبائی گاؤں لِلہ ٹاون کا آر ایچ سی ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہے، ریٹائرڈ پولیس آفیسر نثار احمد سکنہ کہانہ بروقت آکسیجن نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا۔

گزستہ روز سکول ٹیچر محمد اسلم کے جواں سالہ بیٹا نثار جو پولیس سے بطور اے ایس آئی ریٹائرڈہوا تھا جس کو علاج کی غرض سے آر ایچ سی لِلہ ٹاؤن لایا گیا جہاں پر ناتجربہ کار عملہ اور آکسیجن کی کمی کے باعث مسقتل علاج نہ ہوسکا جس پر ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمد اسلم نے آکسیجن کی فراہمی کیلئے سوشل میڈیا پر اعلی حکام سے مدد کی اپیل کی جو کہ ضلعی و مقامی افسران کی بے حسی کے باعث کارگر ثابت نہ ہو سکی اور محمد نثار جان کی بازی ہار گیا۔

لِلہ ٹاؤن ضلع جہلم کا سب سے بڑا قصبہ شمار کیا جاتا ہے اور مسلم لیگ ن کے موجودہ ایم پی اے حاجی ناصر محمود لِلہ کا آبائی گاؤں ہے، جہاں پر آج کے جدید دور میں بھی صحت سمیت پینے کے پانی نکاسی اب تعلیم جیسے بنیادی مسائل حل نہ ہوسکے ہیں، محکمہ ہیلتھ کے افسران کی نااہلی کے باعث تحصیل بھر کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے جبکہ سرکاری ڈاکٹروں نے اپنے اپنے میڈیکل سٹور اور کلینک بنا رکھے ہیں جن پر ان کی زیادہ توجہ ہوتی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ،وزیر صحت سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لِلہ ٹاؤن میں ترجیحی بنیادوں پر صحت سمیت بنیادی سہولیات کی دستیابی کے موثر اقدامات کیے جائیں اور غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف محکمانہ کارروائی عملہ میں لائی جائے۔

اس سارے معاملہ سے متعلق DHO ڈاکٹر علی نے اپنے موقف میں کہا کہ ہمارے پاس جتنی آکسیجن تھی ہم نے میریض کو دی لیکن مریض کو چوبیس گھنٹے آکسیجن کی ضرورت تھی جو کہ یہ سہولت تحصیل بھر میں موجودنہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button