جہلم

جہلم کے پاسپورٹ دفتر کے باہر، ایجنٹوں نے الگ بادشاہت قائم کر لی

جہلم: پاسپورٹ دفتر کے باہر، ایجنٹوں نے الگ بادشاہت قائم کر لی، ایجنٹوں کی موجیں، لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام کی چشم پوشی کے باعث جہلم پاسپورٹ دفتر کے باہر درجنوں ایجنٹوں نے ٹھیے قائم کر رکھے ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔

پاسپورٹ دفتر کے باہر موجود ایجنٹس روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح سائلین سے چالان جمع کروانے جلد ٹوکن لگوانے اعتراضات ختم کروانے کے نام پر پاسپورٹ دفتر کے عملے سے ملی بھگت کی وجہ سے روزانہ ہزاروں روپے اینٹھ رہے ہیں تاہم پاسپورٹ دفتر کے متعلقہ ذمہ داران سمیت دیگر عملہ سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاسپورٹ دفتر کے باہر موجودایجنٹس منظور نظر افراد کے پاسپورٹ پر ایک مخصوص نشان لگا دیتے ہیں جسے دیکھ کر عملہ انہیں فوری پاسپورٹ دفتر کے اندر داخل کرلیتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے حکام کو ضلعی پاسپورٹ دفتر کے باہر موجود ایجنٹس اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کے خلاف آپریشن کرنا چاہیے تا کہ پاسپورٹ دفتر کے باہر نافذ جنگل کے قانون کاخاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button