
دینہ: پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے جہلم شہر میں پیپلزپارٹی کے پرچم اتارنے کے اقدام سے آمریت کی بو آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریبات کے حوالے سے لگائے گئے پرچم کو اتارنا فواد چوہدری کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ بے حد افسوس ہے کہ ہمارے سیاسی رہنما اور کارکنان آمریت کا آلہ کار بنتے ہیں۔ فواد چوہدری جیسے لوگ غیر جمہوری طبقات کو خوش کرنے کے لیے عوامی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ فواد چوہدری کی زیر نگرانی پیپلزپارٹی کے جہلم سٹی سے جھنڈے اتارنے کی پرزور مذمت کرتا ہوں وقت سدا ایک سا نہیں رہتا ایک وقت آئے گا کہ فوادچوہدری پچھتائے گا۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے کہتا ہوں کہ حوصلہ نہیں ہارنا ہم پنجاب کے اندر جمہوری جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔