ڈومیلی

دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں جاری 7 روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیز

ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دی فاسٹ سکول اینڈ کالج میں جاری سات روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہو گیا۔

سات روزہ جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ،والی بال،فٹ بال،بیڈمنٹ،باسکٹ بال،ایک سو،دو سومیٹر ریس،سپون ریس اور دیگرمختلف کھیل پیش کئے گئے۔ طالبات کی جانب سے بھی مختلف کھیل پیش کئے گئے۔ ایک روز مینا بازار بھی لگایاگیا جس میں طلباء و طالبات کی ماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف کھانے پینے، کپڑوں، کھلونوں، کاسمیٹک کی چیزوں کے اسٹال لگائے گئے تھے جس میں بچوں کی ماؤں نے مختلف اسٹال سے خریداری بھی کی۔ سپورٹس گالا میں ٹیچرز اور بچوں کی ماؤں کے مابین رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ بھی ہواجو ٹیچرز نے جیت لیا۔ تمام کھیلوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر والدین نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور دیگر مثبت ایکٹیویٹی بچوں کیلئے مفید ہوتی ہے۔سپورٹس سے بچے جسمانی طوربھی ٹھیک رہتاہے، ایسے پروگرام ہرسکول اینڈ کالج کو کرنے چاہیے تاکہ بچوں میں چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button