پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں دو ماہ کا بچہ حفاظتی ٹیکہ لگتے سے مبینہ طور پر جاں بحق

پنڈدادنخان: آر ایچ سی للِہ ٹاؤن میں دو ماہ کا بچہ حفاظتی ٹیکہ لگتے سے مبینہ طور پر جاں بحق ، حفاظتی ٹیکہ لگتے ہی بچے کی حالت غیر ہو گئی، لواحقین بچہ دودھ پینے کے دوران الٹی آنے سے جاں بحق ہوا ۔ محکمہ صحت ذرائع

تفصیلات کے مطابق 2 ماہ کا راحیل والد رب نواز ضلع سرگودھا سے بگا گاؤں اپنی والدہ کے ہمراہ بطور مہمان آیا ہوا تھا جس کو اس کی والدہ حفاظتی ٹیکہ لگوانے آر ایچ سی للِہ ٹاؤن لے گئی جہاں پر مبینہ طور پر انجکشن لگنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود مڈ وائف نے راحیل کو پینٹا فرسٹ ڈوز لگائی، بچہ ماں کا دودھ پینے کے دوران الٹی آنے سے جاں بحق ہوا، محکمہ صحت نے واقعہ کی انکوائری کیلئے دو رکنی ٹیم تشکیل دے کر انکوائری شروع کر دی ہے۔

بچہ کی ہلاکت کی خبر سنتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد آر ایچ سی للِہ ٹاؤن جمع ہو گئی، تھانہ للِہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button