دینہ
ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم بے گناہ ثابت ہونے پر بری

دینہ: ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم بے گناہ ثابت ہونے پر بری، ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسین نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوری 2019میں تھانہ دینہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی رہائشی طالب حسین شاہ کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے قتل کر دیا تھا، واقعہ میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک ملزم ناظم حسین شاہ موقع سے فرار ہو کر اشتہار ی ہو گیا تھا۔
ملزم کو بعد ازاں تھانہ دینہ پولیس نے مخبری پر گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا، دوران ٹرائل ناظم حسین شاہ پر جرم ثابت نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج جہلم شہباز حسین نے ملزم کو بری کرتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ نمٹا دیا۔