جہلم

ستمبر کا مہینہ ڈینگی پھیلاؤ کے حوالے سے خطرناک ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ایف آئی آر کا بھی اندراج کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ ڈینگی پھیلاؤ کے حوالے سے خطرناک ہے لہٰذا تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنانے کے ساتھ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی ڈورمنٹ انڈرائیڈفون یوزر نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اپنے گھروں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس ٹیمیں مسجدوں، قبرستان و دیگر مقامات کی سرویلنس بھرپور انداز میں جاری رکھیں تاکہ کسی بھی مقام پر ممکنہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button