پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں پانی کی بندش، ہزاروں ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ، کاشتکار پریشان

پنڈدادنخان میں پانی کی بندش، ہزاروں ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ، کاشتکار پریشان، دریا کے کنارے اور بیلے میں کاشت کی جانے والی گندم کی فصل پانی کی عدم دستیابی کے بعد ختم ہونے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے زیر کاشت علاقہ میں جہاں پر بارانی گندم کی کاشت ہوئے کافی ھفتے گزر چکے ہیں زیر کاشت رقبے کو پانی کی اشد ضرورت ہے جبکہ دریائے جہلم میں رسول بیراج کی ڈاؤن سٹریم میں پانی بالکل ناپید ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ پر دریا کے کنارے اور بیلے میں لگائی گئی گندم کی فصل ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

فوری طور پر اگر دریائے جہلم میں پانی نہ کھولا گیا تو ہزاروں ایکڑ پر لگی گندم کی فصل تباہ ہو جائے گی جبکہ غریب کاشتکاروں کی نہ صرف لاگت ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سال بھر کے لئے جو لوگ اپنی زمینوں پر گندم کاشت کر کے گزارہ کرتے ہیں وہ بھی فاقوں کی زد میں آجائیں گے۔

ایک طرف تو اس وقت ملک کو گندم کے ایک ایک دانے کی ضرورت ہے اور حکومت پاکستان کروڑوں ڈالر خرچ کر کے بیرون ملک سے گندم منگواتی ہے جبکہ مقامی سطح پر مس مینجمنٹ کی حالت یہ ہے کہ گندم کی کاشت کے علاقوں میں پانی کی ضرورت کے وقت پانی نہیں دیا جاتا جبکہ زمینداروں کو کھاد بھی میسر نہیں ہے جبکہ مقامی زمینداروں کی زمینوں پر بجلی کا نظام نہیں ہے۔

حکومت پنجاب وفاقی حکومت اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر دریائے جہلم میں رسول بیراج سے پانی جاری کرایا جائے تاکہ کاشتکار اپنی بوائی شدہ گندم کو پانی دے سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button