جہلم

ریسکیو 1122 جہلم نے 2021ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، 12 ہزار 892 افراد کو ریسکیو کیا

جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 جہلم نے سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جہلم کے ریسکیورز نے اپنے بلند حوصلے اوربہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12892 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 8280 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔سال 2021 میں اوسط ایمرجنسی رسپانس ٹائم 6 منٹ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 جہلم کنٹرول روم کومجموعی طور پر359104 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10563ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ ان میں 2379روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 6417میڈیکل ایمرجنسی، 255فائرایمرجنسی، 184کرائم کیس،21 ڈوبنے کے واقعات، 05 عمارتیں گرنے اور 1301متفرق ایمرجنسیز تھیں۔

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس(PTS) کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سے 2523مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد اور سرگودھا کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔

انچارج ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122کے جوان کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام الناس کو بر وقت بہترین ریسکیو سروس فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال2021 میں ریسکیو 1122 جہلم کو 182856 غیر ضروری کالز موصول ہوئی ہیں، لہذا ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس نمبرپر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔کیونکہ ایسا کرنے سے کسی مستحق شخص جس کو سروس کی اشد ضرورت ہو،اس کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کمیونٹی سیفٹی ونگ ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے مختلف اداروں، سکولز، کالجز،اور یونین کونسلز کی سطح فرسٹ ایڈ اور کیڈرے کی تربیت دی گئی۔جن میں شہریوں کو حادثات سے آگاہی، ابتدائی طبی امداد اور دیگر میڈیکل حادثات سے متعلق تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات اور دیگر حادثات سے متعلق فرضی مشقوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button