جہلم

جنرل پوسٹ آفس جہلم میں قائم رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل

جہلم: جی پی او میں قائم رہائشی کالونی بھوت بنگلے میں تبدیل ، پوسٹ آفس کی منہدم ہوتی ہوئی کالونی رہائشیوں کے سروں پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے ، بوسیدہ کو ارٹروں میں رہائش پذیر ملازمین اپنی تنخواہوں میں سے ماہانہ ہاؤس رینٹ ادا کردیتے ہیں۔

طے شدہ معاہدے کے مطابق پاکستان پوسٹ انتظامیہ ہر سال سرکاری کوارٹروں کی مرمت کروانا ہوتی ہے ، محکمہ ڈاک کی جانب سے مرمت کے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث پوسٹل کالونی موہنجوداڑو کی منظر کشی کر رہی ہے ، دیواروں اور چھتوں کی خستہ حالی قابل رحم ہے۔

ارباب اختیار نے جی پی او جہلم سے ملحقہ پوسٹل کالونی سے مکمل لا تعلقی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے پوسٹل کالونی میں مقیم ملازمین اور ان کے بچوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔

اس حوالے سے پوسٹل کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ انتظامیہ کو ہمارے بچوں پر ترس آنا چاہیے اور سرکاری کوارٹروں کی تواتر کے ساتھ سالانہ مرمت اور دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ ہمارے بیوی بچے محفوظ طریقے سے زندگیاں بسر کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button