علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں میں 10 نومبر تک توسیع کر دی

جہلم: ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس جہلم دلاور سلطان ریجنل ڈائریکٹر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں 10نومبر تک لیٹ فیس کیساتھ توسیع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاری طلبہ بغیر لیٹ فیس چارجز کے 15 نومبر تک فارم جمع کراسکیں گے۔ داخلے کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے داخل طلبہ نئی تاریخوں تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں جن میں بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس)، بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)، بی بی اے، 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔
ڈائریکٹر شعبہ داخلہ، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 10نومبر تک جبکہ پہلے سے داخل(جاری طلبہ)بغیر لیٹ فیس چارجز کے 15 نومبر تک فارم جمع کراسکیں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، داخلے کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے داخل طلبہ نئی تاریخوں تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
آن لائن اپلائی کا طریقہ کار تمام پروگراموں کے پراسپکٹس میں درج ہے۔ جن طلباء و طالبات کے پاس انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت نہیں ہے، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے رہائش گاہوں کے قریب ترین یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس میں جاکر وہاں پر موجود انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولت سے مفت استفادہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے دفتر کے فون نمبر 0544273379 پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔