پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ کچہ سے ملنے والی لاش 16 سالہ طالبہ کی نکلی، لاش کا معمہ حل نہ ہو سکا

پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ کچہ سے ملنے والی لاش 16 سالہ طالبہ کی نکلی، لاش کا معمہ حل نہ ہو سکا، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دی ہے۔

ابتدائی طور پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق 16 سالہ نامعلوم طالبہ نے مبینہ طور پر سکول کا یونیفارم نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے اور لاش دس سے پندرہ دن پرانی ہے۔

نامعلوم طالبہ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد لاش کو دریائے جہلم میں پھنک دیا گیا تھا جو گزشتہ روز پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ کچہ کے مقام سے برامد ہوئی۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button