جہلم
محکمہ سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کے شوقین نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا عزم

جہلم: محکمہ سپورٹس پنجاب کا کھیلوں کے شوقین نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا عزم، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہدایات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیرِ اہتمام ضلع بھر میں ٹیلٹ ہنٹ یوتھ پروگرام انڈر 13 کے تحت اتھلیٹکس، فٹبال، جمناسٹک، مارشل آرٹس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے ٹرائلز 30 نومبر سے یکم دسمبر تک دو روز تک جاری رہا۔ ٹرائلز میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کی سلیکشن کر دی گئی ہے جو کہ اب ڈویژنل سطح پر اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔