ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم سالانہ انتخابات میں اتحاد بزنس گروپ کا پلڑہ بھاری ہے۔ عاطف محمود بھٹہ
دینہ: عاطف محمود بھٹہ نے کہا کہ ڈیلر ایسوسی ایشن سٹی ہاؤسنگ جہلم سالانہ انتخابات میں اتحاد بزنس گروپ کا پلڑہ بھاری ہے۔ ڈیلردوستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈیلرز اپنا قیمتی ووٹ دے کر کا میاب کر یں مجھے ڈیلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے مجھ پر ڈیلر ز اعتماد کریں میں کبھی اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤں گا۔
سٹی ہاؤسنگ جہلم میں ڈیلرزایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں امیدوار برائے صدر عاطف محمود بھٹہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سٹی ہا ؤ سنگ سو سائٹی ہما را گھر ہے اورگھر کے مسا ئل کے حل میں ہر ممبر کا اہم کر دار ہو تا ہے ان سے مشورہ لینا اور ان کی رائے کا احترام کیا جانا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام ڈیلر بھائیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا تمام معاملات باہمی افہام تفہیم سے حل کئے جا ئیں گے انھوں نے کہا کہ صدکی سیٹ ایک اہم ذمہ داری ہے یہ صرف ایک عہدہ نہیں ہے بلکہ ایک عہد ہے جس کے تحت میں اپنی تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کر نے کی سعی کروں گا۔ سٹی ہا ؤسنگ سو سائٹی کے ڈیلرز کو درپیش مسا ئل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کار لانے کا وعدہ کر تا ہوں ۔