جہلم

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امداد کیلئے پاک آرمی نے جہلم میں امدادی کیمپ لگایا

جہلم: پاکستان آرمی جس پر پوری قوم کو فخر ہے، ملک میں کسی بھی قسم کی ناگہانی آفت آ جائے تو سب سے پہلے ہماری فوج فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے۔

حالیہ سیلاب کے پیش نظر پاکستان آرمی کی طرف سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی امدا د اور بحالی کے لئے جہلم شہر کے وسط میں قائم میجر محمد اکرم شہید پارک میں امدادی کیمپ لگایا گیا ہے، جہاں شہری بڑھ چڑھ کر اپنے عطیات جمع کروا رہے ہیں جن میں گھی، آٹا،چاول، دالیں، دودھ،چائے خشک راشن کپڑے،جوتے اور دیگر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء اپنے بہن و بھائیوں کیلئے امداد کر رہے ہیں۔

پاک فوج کی طرف سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ منگورہ (سوات) روانہ کر دی گئی ہے ایسے علاقے جن کا زمینی رابطہ منطقہ ہوچکا ہے ان علاقوں میں سیلاب زدگان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سامان مہیا کیا جا رہا، شہریوں نے پاک فوج کے اس کیمپ کو سہراتے ہوئے کہا یہاں پر جب سامان دیا جاتا ہے تو باقاعدہ چیک کر کے اس کی انٹری کی جاتی ہے اور رسید بھی دی جاتی ہے۔

پاکستان آرمی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جو افراد نقد رقم دینا چاہتے ہوں اندرون ملک میں کسی بھی جگہ سے فلڈ ریلیف اکاونٹ عسکری بینک 00280100620583 جبکہ بیرون ممالک آئی بی این نمبر PK53ASCM0000280100620583 جمع کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button