جہلم

کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، ترقی کی بنیاد ہی تعلیم ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے عوام الناس میں آگاہی اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ تھے۔

سیمینار کا مقصد ضلع بھر میں غیر رسمی تعلیم کے لیے حکومت کی کوششوں اور سو فیصد شرح خواندگی کے حصول کے لیے کیے جانے والے تمام تر ممکنہ اقدامات کو لوگوں تک پہنچانا تھا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ علم اور تعلیم حاصل کرنے کی جستجو انسان میں روز اول سے موجود ہے اور یہی شرف انسانیت ہے جو اسے باقی مخلوقات سے ممتاز بناتی ہے۔ تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے اور تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم سے ہی ممکن ہے، کوئی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، ترقی کی بنیاد ہی تعلیم ہے۔ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو تعلیم دلانا بھی بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی میمونہ انجم نے کہا کہ ضلع جہلم کا لٹریسی ریٹ پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس وقت ضلع جہلم میں 326 سکول لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کر رہے۔

پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات اور لرنر کٹ تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button