پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں آم چوری کے الزام میں 6 افراد کا شہری پر تشدد، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، 4 افراد گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں آم چوری کے الزام میں 6 افراد کا شہری پر تشدد، ڈی پی او جہلم کا نوٹس، پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق طارق محمود ولد محمد اسلم ساکن چک شادی نے تھانہ جلالپور شریف پولیس کو درخواست دی کہ سبزی منڈی پننوال خریداری کرنے گیا ہوں وہاں پر موجود سونو ولد محمد حنیف سے تلخ کلامی ہو گئی جو پیسے لے کر فروٹ نہیں دے رہا تھا اور مجھ سے گھتم گھتا ہو گیا۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ اسی اثناء میں ارشد، نوید، عزیز خان اور دو نامعلوم افراد آ گئے جنہوں نے مجھے لاتوں، مکوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان نے مجھے ناحق مار پیٹ کر سخت زیادتی کی ہے قانونی کارروائی کی جائے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر مقامی پولیس نے مقدمہ نمبر 235/22 درج کیااور ہیومن انٹیلی جنس ریسورسزاور سائنٹیفک بنیادوں پر4 ملزمان سونو ولد حنیف، ارشد، نوید اور عزیز خان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button