وزیراعظم پاکستان مہنگائی کم کرنے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ فراز چوہدری

جہلم (امتیاز بیگ) وزیر اعظم پاکستان مہنگائی کم کرنے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا کے باعث جہاں دنیا بھر میں مہنگائی نے نچلے اور درمیانے طبقے کو شدید متاثر کیا ہے وہاں وزیر اعظم پاکستان نے اپنے ویژن کے مطابق پاکستانی عوام کو ریلیف دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار این اے 67کے کوآرڈینیٹر فراز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول اور کم کرنے کے لئے عمران خان نے احساس کارڈ، احساس پناہ گاہ، کسان کارڈ کا اجراء کیا ہے اور آنے والے دنوں میں پٹرول کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی کم کرنے کے خاطر خواہ اقدامات سامنے آئیں گے۔ یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا، ضلع کی سب سے بڑی یونین کونسل میں کوئی گلی اور سڑک ایسی نہیں ہو گی جس کو کنکریٹ نہ کیا جائے گا۔