پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، 2 لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق، 3 خواتین شدید زخمی

پنڈدادنخان (نور چغتائی) للِہ انٹرچینج کے قریب ڈمپر نے چنک چی رکشہ کو کچل دیا، رکشہ میں سوار دو لیڈی ہیلتھ ورکر خواتین جاں بحق جبکہ تین زخمی زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹرللِہ منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی خواتین کو للِہ سے ٹوبہ لے کر جانے والا رکشہ بے قابو ہو کر ایک ڈمپر سے ٹکرانے کے بعد ڈمپر کے نیچے کچلا گیا جس کے باعث نواحی علاقے ٹوبھہ کی رہائشی محکمہ صحت کی دو لیڈی ہیلتھ ورکرز موقع پر جاں بحق جبکہ ایک انتہائی سیریس حالت میں ہے۔

حادثہ میں تین خواتین بھی شدید زخمی ہو گئیں، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی للِہ ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button